اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ کے سفارتخانے کا ملٹری اتاشی گاڑی چلانے کے موقع پر نشے میں تھا جس کی وجہ سے اس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، واضح رہے کہ ملٹری اتاشی کرنسل جوزف نے نشے میں دھت موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری تھی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ سہہ پہر 3 بجے کے قریب تھانہ کوہسار کی حدود میں پیش آیا،
نوجوان عتیق اسلام آباد کے نواحی علاقے تہاڑ کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی امریکی ایئر اتاشی کرنل جوزف چلا رہے تھے، سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے پولیس نے جوزف کوگرفتار نہیں کیا، واضح رہے کہ امریکہ کے ملٹری اتاشی نے اسلام آباد میں ایک نوجوان کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے، ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانہ کے ملٹری اتاشی نے جو خود گاڑی چلا رہے تھے دامن کوہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جس کا تعلق تہاڑ سے بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اس نوجوان کا نام عتیق بیگ ہے، اس کی لاش کو پمز ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور اس حادثے کی اطلاع امریکی سفارت خانے کو بھی کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملٹری اتاشی کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے لیکن ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام معاملہ محض ایک حادثہ نہیں تھا بلکہ گاڑی چلانے والا امریکی سفارت خانے کا ڈیفنس اتاشی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی والدہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔