منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

لیگی رکن اسمبلی رمیش کمار کی عمران خان سے ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی،چوہدری نثار علی خان کے بارے میں بھی حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اختیار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بھی اصولوں کی سیاست کرتا تھایہاں بھی کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت بھی سب سے پہلے میں نے کی تھی ۔انہوں نے

کہا کہ جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تو اخبار میں کالم لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد جیسی زبان استعمال کی گئی میں نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثارایماندارشخص تھے، ان کی عزت کرتا ہوں اور وہ کہتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی قدر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کیلئے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا تھا جس کی چوہدری نثار نے بھی حمایت کی مگر نام صدیق الفاروق کا آیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…