جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے،ملیحہ لودھی

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے ، کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، بھارت کو کشمیر میں اپنی بربریت روکنی ہوگی،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

نیویارک میں پاکستان ہا ئو س میں منعقد یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، بھارت کو اپنی بربریت روکنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور جنازوں تک پر فائرنگ کرتا ہے، اسے یہ سب روکنا پڑے گا اور اب تبدیلی ضرور آئے گی کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، ہم کشمیری عوام کے بھی سفارتکار ہیں، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات کی اور انہیں لائن آف کنٹرول پربھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…