پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے خلاف دو محاذ والی صورتحال، سبوتاژ کے ماہر بھارتی ایجنٹوں کی پاکستان آمد، امریکہ، بھارت اور افغانستان کا خوفناک منصوبہ کیا ہے؟ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ پر پاکستان میں بھی پابندی ہے جب کہ ملی مسلم لیگ الیکشن کمیشن میں اپنا اندراج کرانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ انتخابات میں شریک ہو سکے تاہم اس بارے میں حکومت پاکستان کے اپنے تحفظات ہیں جنھیں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔بھارت جاسوس اوردہشتگرد بھیج کر پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کرر ہاہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے عدالتوں بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ کسی بھی جمہوریت میں قانون کی حکمرانی کی اولین اہمیت ہوا کرتی ہے، جو کردار وہ ملک میں ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالتی عمل کے حوالے سے میں کسی قسم کی رائے زنی نہیں کر سکتا اور یہ کہ قانون کے حکمرانی کے عمل کو ہی سب باتوں پر سبقت حاصل ہوتی ہے۔افغانستان میں بھارت کے کردار کے بارے میں ایک سوال پر سفیر نے کہا کہ اگر یہ معیشت اور ترقی تک محدود ہے تو پاکستان کو اس پر قطعاً کوئی اعتراض نہیں۔تاہم، اْنھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کو اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے، اپنی حکمتِ عملی کے مقاصد کو آگے بڑھائے یا پاکستان کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے۔اعزاز چودھری نے کہا کہ جب امریکہ نے جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا اس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا ایک وسیع کردار ہوگا۔ اْنھوں نے کہا کہ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کردار کیا ہوگا۔ آیا یہ ترقیاتی نوعیت کا ہوگا؛ معاشی، فوجی یا اسٹریٹجک کردار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم یہ دیکھ چکے ہیں کہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے اپنے دو مقاصد آگے بڑھا رہا ہے۔ ایک یہ کہ پاکستان کے خلاف دو محاذ والی صورت حال پیدا کی جائے اور دوسرا یہ کہ جاسوس اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر بھیج کر پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کی جائیں۔بظاہر کلبھوشن جادیو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اْنھوں نے کہا کہ حالانکہ وہ افغانستان سے پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، وہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر ہیں، جو انٹیلی جنس کا کام کیا کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…