بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بوڑھوں کےساتھ وقت گزارنے کی پرنوجوانوں کوبلامعاوضہ رہائش کی فراہمی

datetime 12  اپریل‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) تنہائی گھر کے بزرگوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے جہاں ہالینڈ میں بوڑھوں کےساتھ وقت گزارنے کی پرنوجوانوں کوبلامعاوضہ رہائش کی فراہمی دی جا رہی ہے۔ اولاد اپنی زندگی میں مصروف ہوگئی ہے،جودو گھڑی اپنے والدین کے ساتھ بیٹھنے کی بھی روادار نہیں رہی۔ مغربی معاشرے میں اس حوالے سے صورت حال زیادہ خراب ہے جہاں اولاد بوڑھے والدین کو اولڈ ہومز کے سپرد کرکے تمام ذمہ داریوں سے بری ہوجاتی ہے۔

اولڈ ہومز کے بوڑھے مکین ایک دوسرے کو اپنے دُکھ درد، اپنی داستان حیات سُنا کر وقت گزارنے پرمجبور ہوتے ہیں۔ مگر آخر کب تک؟ اولڈ ہوم کی مختصر سی دنیا کے باسیوں کے پاس کرنے کے لیے، بالآخر کوئی نئی بات نہیں رہتی۔ وہ ٹھنڈی سانسیں بھرتے اور ماضی کو یاد کرتے ہوئے آخری گھڑی کی آمد کے منتظر رہتے ہیں۔ ہالینڈ کے ایک اولڈ ہوم کی انتظامیہ نے بوڑھے افرادکی تنہائی دورکرنے کا ایک منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ دفنتر شہر میں واقع اولڈ ہوم کی عمارت میں کالج اور یونی ورسٹی کے طالب علموں کو رہائش مفت فراہم کی جارہی ہے۔ بلامعاوضہ رہائش کے عوض طالب علموں سے صرف یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مہینے میں کم از کم 30 گھنٹے، یعنی اوسطاً ایک گھنٹہ یومیہ عمارت کے بوڑھے مکینوں کے ساتھ گزاریں گے۔ اولڈ ہوم کے منتظمین کے مطابق نوجوان طالب علم اپنے بوڑھے پڑوسیوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ ان کے ساتھ بیٹھ کر ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں۔ ان کی سال گرہ مناتے ہیں، گپ شپ کرتے ہیں، گیم کھیلتے ہیں، انھیں خریداری کے لیے لے جاتے ہیں اور بیماری میں ان کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔ اولڈ کرایہ کے کئی بوڑھے مکین نوجوانوں کی وجہ سے ہوم کمپیوٹر اور انٹرنیٹ چلانا بھی سیکھ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…