منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جوتوں سے مارنے والے تینوں ملزمان کو طویل انتظار کے بعد بالآخر فیصلہ سنا دیا گیا، ن لیگ کے رہنما و کارکن ناخوش

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزم اور اس کے دو ساتھی ملزمان کی عدالت نے ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، کینٹ کچہری لاہور کی عدالت کے جج نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔  نواز شریف

پر جوتا پھینکنے کے بعد ان تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، یہ درخواست ضمانت ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد نے دائر کی تھی، ان ملزمان کے وکیل نے عدالت سے ان کی ضمانت کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں چار مختلف دفعات کے تحت ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…