منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

’’وادی کشمیر کے حسین پہاڑوں کی اوٹ سے بھارتی جبر سے آزادی کا سورج انشاءاللہ جلد طلوع ہو گا‘‘

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (پ ر)آج پاکستانی قوم بھارتی ظلم و بربریت اور خطہء کشمیر پر غاصبانہ تسلط قائم رکھنے کے لئی ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں ، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں سے یکجہتی کا دن منا رہی ہے۔کشمیری عالمی برادری سے یہ سوال پوچھنے کے لئے حق بجانب ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے بدترین مظالم بند کرانے کیلئے اپناموثر کردار ادا کرنا پڑے گاگجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے مجرم مودی اور غاصب بھارت فوج pellet gun کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جسم چھلنی کر سکتے ہیں،کشمیریوں کی آنکھوں کی بینائی چھین سکتے ہیںلیکن کشمیری بچوں، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بزرگوں اور اپنے لہو سے آزادی کے چراغ روشن کرنے والے دلیر کشمیری مجاہدوں کی آنکھوں میں سجے آزادی کے خواب کبھی نہیں چھین سکتے!!
تاریخ کا اصول ہے۔
ظلم پھر ظلم ہے ‘بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ‘ٹپکے گا تو جم جائے گا !!
میرے کشمیری بہنوں اور بھائیو!میںبطور ایک پاکستانی اور بطور بذاتِ خود ایک کشمیری آپ کو بتانا چاہتا ہوں،جب بھارتی pellet guns کے چھرے کشمیری بیٹوں،بیٹیوں کی آنکھوں میں پیوست ہوتے ہیںتو ہر پاکستانی کے دل سے خون کے آنسو ٹپکتے ہیں،جب کشمیری “پاکستان سے رشتہ کیا،’’لا الہٰ الااللہ ‘‘کا نعرہ بلند کرتے ہیںتو ہر پاکستانی کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،جب ایک شہید کشمیری کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کی جاتی ہےتو ہر پاکستانی کا دل ایک محکم یقین کے ساتھ پکار اٹھتا ہےکہ انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان!!!میں بھارتی حکمرانوں کو واشگاف الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں،کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل اب آپ کو بند کرنا ہو گا!کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینا ہو گا! عالمی ضمیر کو اب بیدار ہونا ہو گااور کشمیری ماؤں بہنوں کی پکار اور آہوں کو سننا ہو گا!!آزادی ہر انسان کا پیدائشی حق ہےیہ حق کسی قوم سے نہیں چھینا جا سکتا کسی قوم کو ہمیشہ کے لئے غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھا جا سکتا!!وادئ کشمیر کے حسین پہاڑوں کی اوٹ سے بھارتی جبر سے آزادی کا سورج انشاءاللہ جلد طلوع ہو گا۔میرا خدائے بزرگ و برتر کی رحمت پر پختہ یقین ہے۔انشاءاللہ تعالیٰ بہت جلدرنگ لائے گا شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا !!!‎



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…