پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ادویات قیمتوں سے متعلق کیس،چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت سے15 مئی تک مکمل رپورٹ طلب کر لی

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری صحت سے مئی کے پہلے ہفتے میں اس معاملے پر مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خواہش ہے جو معاملات اٹھائے ہیں ختم کرکے جا ئو ں ورنہ بعد میں نعرے لگاتے پھریں گے کہ باتیں کرکے چلا گیا اور کیا کچھ نہیں،15 مئی کو رات دن بھی بیٹھنا پڑا معاملہ پورا سن کر اٹھیں گے۔

جن معاملات میں ہاتھ ڈالا ہے، انہیں یہیں حل کریں گے ،ٹیکس لگانے یا ہٹانے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، ٹیکس کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی اور اس سلسلے میں سیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے وزارت صحت کے حکام سے قیمتوں میں کمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جس پر سیکریٹری صحت نے عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کی۔چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت کو حکم دیا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں اس معاملے پر مکمل رپورٹ دے دیں، تفصیلی رپورٹ کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مفادعامہ کے جن معاملات میں ہاتھ ڈالا ہے، انہیں یہیں حل کریں گے، 15 مئی کو رات دن بھی بیٹھنا پڑا معاملہ پورا سن کر اٹھیں گے، واضح کردوں کہ کوئی التوا نہیں دیا جائے گا۔دوران سماعت شہری جاوید اوکھائی نے عدالت سے کہا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری مختلف ٹیکسز کی مد میں 25 ارب روپے ادا کرتی ہے، ٹیکسز کا بوجھ عام عوام پر پڑتا ہے، میں نے تمام حکومتوں کو کہا کہ ادویات پر ٹیکسز ختم کیے جائیں، ٹیکسز دوسرے لگژری آئٹم پر لگا کرادویات پر ریلیف دیا جائے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیکہنیکا مطلب ہے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کوٹیکس فری قرار دیا جائے ۔

شہری نے کہا جی ایسا ہی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکس لگانے یا ہٹانے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، ٹیکس کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، عدالت نے پہلے سے بنائے گئے قوانین کے مطابق معاملات کودیکھنا ہے، آپ اگر اس معاملے پر کوئی مہم چلارہے ہیں تو پارلیمنٹیرین سے رابطہ کریں۔اس موقع پر فارما بیورو کے وکیل نے عدالت سے کیس کی دوسری تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں آپ سے زیادہ جلدی میں ہوں، میری خواہش ہے جو معاملات اٹھائے ہیں ختم کرکے جا ئو ں، بعد میں آپ نعرے لگاتے پھریں گے کہ باتیں کرکے چلا گیا،کیا کچھ نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…