بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پرویز مشرف کرنسی نوٹوں پر تصویر چھپوانے کاخواہشمند تھا، جیسے ہی مجھے یہ بات معلوم ہوئی تو میں نے فوری طور پر کیا کیا؟ پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کرنسی نوٹوں پر اپنی تصویر چھپوانے کے خواہش مند تھے، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہکرنسی نوٹوں پراپنی تصویر چھپوانے کے خواہش مند تھے لیکن میں نے منع کر دیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ پاکستانی نوٹوں پر صرف بانی پاکستان کی ہی تصویر ہو سکتی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو امریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آ گئی تھی۔ میر ظفراللہ جمالی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر سے کہاکہ اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں۔ میں نے پرویز مشرف سے کہا کہ پاکستانی عوام کی خاطر ڈاکٹر عبدالقدیر کومعاف کر دیں۔ انہیں امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ میرظفراللہ جمالی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پرویز مشرف کرنسی نوٹوں پراپنی تصویرچھپوانے کے خواہش مند تھے لیکن میں منع کردیا کہ ابھی تو امریکی نوٹوں پر بھی جارج واشنگٹن کی تصویر ہے۔ میر ظفراللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ سید پرویز مشرف نے اپنے دورحکومت میں امریکہ کے شدید دباؤ کے باوجود ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تحفظ فراہم کیا۔ کرنسی نوٹ پر اپنی تصویرچھاپنے کی خواہش سیدپرویز مشرف پر لغو الزام ہے۔ میرظفراللہ جمالی پرویز مشرف کی طرف سے وزارت عظمی سے ہٹائے جانے پر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی طرف سے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ میرظفراللہ جمالی کو سید پرویز مشرف نے وزارت عظمی سے ہٹایا تھا جسے انہوں نے دل پر لگا لیا۔

اب وہ سید پرویز مشرف پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا سابق صدر پر امریکہ کی طرف سے شدید دبا تھا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کو تحقیقات کے لئے ان کے حوالے کیاجائے مگر سید پرویز مشرف نے ایسا کرنے سے نہ صرف انکار کیابلکہ ڈاکٹر اے کیوخان کو تحفظ فراہم کیااور ان کی سیکیوریٹی مزید سخت کردی۔انہوں نے کہا کہ میرظفراللہ جمالی کا یہ دعوی بھی بے بنیاد ہے کہ سید پرویز مشرف پاکستانی کرنسی نوٹوں پر اپنی تصویر چھاپنے کی خواہش رکھتے تھے۔سید پرویز مشرف ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے اپنی ذات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف ملک و قوم کی سربلندی،ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…