پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

شہبازشریف کا داماد علی عمران بھی نیب کے شکنجے میں ،کہاں کہاں سے مال بنایا؟ اثاثوں کی تفصیلات طلب

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)شریف فیملی کے گرد گھرا تنگ ،اب وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کے اثاثوں کی تحقیقات  بھی شروع کردیں،نیب ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سے علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،گلبرگ کی معروف شاہراہ پر پلازے کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق علی عمران کو بہت جلد طلب کئے جانے کا بھی  امکان ہے ۔

دریں اثنا نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں نئے انکشافات کے بعد اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر صحت برائے سپیشلائز ڈہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سٹیٹ بینک سے طلب کرلی ہیں نیب لاہور کی جانب سے سٹیٹ بینک کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کے بینک اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات نیب لاہور کو فراہم کریں مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے1985ء سے لیکر اب تک کے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ان دونوں کے بینک اکاؤنٹس میں 5 لاکھ سے زائد کی ٹرانزکشن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں سٹیٹ بینک کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ یہ تمام تفصیلات فوری نیب لاہور کو بھجوائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…