منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

قوم سے وعدہ ہےکہ میرےہوتے ہوئےآئین سےانحراف نہیں ہوگا، ما رشل لاء نہ روک سکا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا، چیف جسٹس نےپاکستانیوں کو مخاطب کر تے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے،ما رشل لاء نہ روک سکا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا، قوم سے وعدہ ہےآئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، چیف جسٹس کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرےہوتے ہوئے

آئین سےانحراف نہیں ہوگا، آئین میں مارشل لا کی گنجائش نہیں، میں مارشل لانہ روک سکا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا، کسی بھی مارشل لاکو روکنے کی پوری کوشش کروں گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عاصمہ جہانگیر کی یاد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کوہمیشہ بہن سمجھتاتھا، بہن کوکبھی ریلیف نہیں دیتاتھا، اس کا انہوں نے گلا بھی کیا تھا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیربہن ہونےکے طور پر اچھا مشورہ دیتی تھیں، عاصمہ جہانگیر دلیرخاتون تھیں،سچ کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا، عاصمہ جہانگیرکوانسانی حقوق سےمتعلق جلسوں میں متحرک دیکھا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عاصمہ جہانگیربڑی سچی خاتون تھیں، عاصمہ جہانگیرکی ملک کےلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، عاصمہ جہانگیرجیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیرنہیں ہوگی،الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے، الیکشن کے التواکی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، کسی بات کاجواب نہ دوں تودوست خود سےمطلب نکال لیتے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرےہوتے ہوئےآئین سےانحراف نہیں ہوگا، آئین میں مارشل لا کی گنجائش نہیں، میں مارشل لانہ روک سکا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا، کسی بھی مارشل لاکو روکنے

کی پوری کوشش کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل مارشل لاصرف لفظی سوچ ہے ،اس پرہنسی ہی آ سکتی ہے، جوڈیشل مارشل لاکی کوئی گنجائش نہیں، ہم یہ غلاظت اور گندگی اپنے منہ پر نہیں لگنے دیں گے، اگر ایسا کوئی کام ہوتا ہےتومیں چیف جسٹس رہنے کا حق کھو دوں گا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس ملک میں صرف اورصرف جمہوریت ہوگی ، قوم سے وعدہ ہےآئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…