منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کی اگلی منزل جیل،اب کسی صورت نہیں بچ سکتے ،شیخ رشید

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اگلی منزل جیل ہے وہ اس سے کسی صورت نہیں بچ سکتے اور وہ مسلسل جھوٹ بول کر قوم کے جذبات سے کھیل رہے ہیں کیونکہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں جبکہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے نواز شریف کے تنخواہ وصولی کے تصدیقی بیان سے سچ کھل کر سامنے آرہا ہے جو نواز شریف اور ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

اور نواز شریف سزا سے بچنے کے لئے تحریک چلانے کا جوشوشہ چھوڑ رہے ہیں اس کا انجام بھی مجھے کیوں نکالا جیسا ہوگا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوام ملسم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے احتساب عدالت میں واجد ضیاء کی جانب سے نواز شریف کے نتخواہ وصولی کی تصدیق کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف مسلسل جھوٹ بول کر قوم کے جذبات سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کی اگلی منزل جیل ہے جس سے وہ کسی صورت بچ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء کا نواز شریف کی طرف سے نتخواہ وصولی کا تصدیقی بیان نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان سے سچ کھل کر سامنے آگیا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ انہیں سزا ہونیوالی ہے اس لیے کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے تحریک چلانے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں لیکن اس کا انجام بھی مجھے کیوں نکالا کے نعرے جیسا ہوگا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…