منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

نا اہل وزیر اعظم نے پاکستان، عوام اور اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے،بابر اعوان

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ نا اہل وزیر اعظم نے پاکستان کو پاکستان کی عوام اور پاکستان کے اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے، نواز شریف نے کہا جو ہمارے راستے میں آئے گا اسکو نیست و نابود کر دے گے،نواز شریف ہم تمھارا اور اور تمھاری کرپشن کا راستہ روک کے کھڑے ہیں، نا اہل نواز شریف نے فرعون کی زبان بولی ہے،نواز شریف آپ کتنے بہادر ہیں پوری قوم جانتی ہے ۔

آپ نیست و نابود کا اعلان اس دن کرتے جب مشرف کو معافی نامہ لکھ کے دے کر باہر چلے گئے تھے،ایک طرف آپ دھمکیاں دیتے ہیں تو دوسری طرف کا آپکا وزیر اعظم رات کو مختلف ایوانوں میں معافیاں مانگتا پھرتا ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے با ہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آج دوران سماعت الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ ایک ماہ کے اندر ایک ہزار سے زائد اعتراضات کو نمٹائیں گے،یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے بروقت فیصلے ہوں،بروقت الیکشن ہونے چاہیے، تحریک انصاف الیکشن کے ایک دن کے التوا کی بھی حامی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ کل نا اہل وزیر اعظم نے پاکستان کو پاکستان کی عوام اور پاکستان کے اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے، نواز شریف نے کہا جو ہمارے راستے میں آئے گا اسکو نیست و نابود کر دے گے،نواز شریف ہم تمھارا اور اور تمھاری کرپشن کا راستہ روک کے کھڑے ہیں،ہم پنجاب میں پولیس کے ذریعے جو ماورائے عدالت قتل ہیں اور جو غنڈہ گردی ہے اس کا راستہ روک کے کھڑے ہیں،کسی کو نیست و نابود کرنا یہ اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے،کل نا اہل نواز شریف نے فرعون کی زبان بولی ہے ، بابر اعوان نے کہا کہ آپ جس راستے پر چل رہے ہیں اس میں آپکی کرپشن اور آپ کے باہر چھپائے گئے پیسے کو خطرہ ہے،نواز شریف آپ کتنے بہادر ہیں پوری قوم جانتی ہے،آپ نیست و نابود کا اعلان اس دن کرتے جب مشرف کو معافی نامہ لکھ کے دے کر باہر چلے گئے تھے نواز شریف آپ کہ کہنے میں کوئی ایک آدھ گلو بٹ آئے گا۔

آپ کے کارکن نہیں آئیں گے،سب لوگوں کو پتہ ہے کہ جب مشکل وقت آتا ہے آپ بھاگ جاتے ہیں۔ایک طرف آپ دھمکیاں دیتے ہیں تو دوسری طرف کا آپکا وزیر اعظم رات کو مختلف ایوانوں میں معافیاں مانگتا پھرتا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب کی عدالت کے فیصلے فوری ہونے چاہیے تاکہ لوگوں پتہ چلے کہ سچ کیا ہے،جب جب نواز شریف اور اڈیالہ جیل میں فاصلہ کم ہو رہا ہے وہ پریشان نہیں ہو رہے ہلکان ہو رہے ہیں،نواز شریف اتنے بہادر ہیں تو مودی کا نام لے کر اور بھارتی فوج کی مذمت کریں جو کچھ وہ کشمیر میں کر رہے ہیں،آپ اگر بہادر ہیں تو سرکاری پروٹول کو چھوڑ کر جلسے کریں،الیکشن وقت پر ہوں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…