پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نوازشریف نے پرانی دشمنی ختم کرنے اور تعلقات دوبارہ قائم کرنے کیلئے ملاقات کیلئے چوہدری برادران سے وقت مانگ لیا،معافی مانگنے کو بھی تیار۔۔ چوہدری برادران نے کیا جواب دیا؟ جانئے

datetime 4  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نوازشریف نے پرانی دشمنی ختم کرنے اور تعلقات دوبارہ قائم کرنے کیلئے ملاقات کیلئے چوہدری برادران سے وقت مانگ لیا،معافی مانگنے کو بھی تیار۔۔ تفصیلات کے مطابق قومی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے معاملات نمٹانے کے لئے چوہدری برادران کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ

نوازشریف نے چوہدری برادران کے ساتھ پرانی دشمنی کو ختم کرکے ازسرنو تعلقات کو استوار کر نے کا فیصلہ کرلیا ہےاور اس سلسلے میں شریف خاندان اور چوہدری خاندان کے دیگر افرادنے بھی اہم کردار ادا کیا ہے،رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ نواز شریف نے ازخود چوہدری برادران کے گھر جاکر ماضی کی غلطیوں کی معافی طلب کرنے پر بھی راضی ہوگئے ہیں جبکہ چوہدری برادران کرپشن میں پھنسے نواز شریف کو منہ لگانے پر راضی نہیں ہیں بتایاجارہاہے کہ چوہدری نثار سے پرویزرشید اور مریم نواز کے مشورے پر تعلقات ختم کرنے کے بعدنواز شریف اب چوہدری برادران کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں بھائیوں کی مدد سے نواز شریف خودکو مشکلات سے نکال سکیں رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ملک کے بدلتے سیاسی حالات کے پیش نظر اگرچوہدری برادران اور شریف برادران کے مابین مفاہمت ہوگئی تو یہ بڑی تبدیلی ہوگی ،اس رابطے پرپرویز الہی اور شجاعت حسین نے نواز شریف کا پیغام پہنچانے والے کو کو واضح جواب نہیں دیا ،انہوں نے فی الحال انکاربھی نہیں کیا اوراس سلسلے میں مزیدسوچنے کے لئے وقت مانگا ہے واضح رہے کہ چوہدری برادران بھی کرپشن الزامات پر نیب کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…