جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’تنخواہ مانگنے پر گالیاں دی جاتی ہیں‘‘دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،جیو نیوز کے ورکرز کیسے گزارا کر رہے ہیں، حامد میر اور صحافیوں نے چیف جسٹس کے سامنے کیا انکشافات کر دئیے، جسٹس ثاقب نثار نے اخباری سیٹھ اور نیوز چینل مالکان کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا‎‎

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ تمام میڈیا مالکان ملازمین کی تیس اپریل تک تنخواہیں ادا کریں تنخواہیں نہیں دے سکتے تو چینلز بند کر دیں سپریم کورٹ میں میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں

نے ایک بار کہا تھا وکیل مقدمہ نہیں ہارتا بلکہ موکل ہارتا ہے میں نے کہا تھا کہ میں سٹیپنی وکیل ہوں میں ان الفاظ پر معذرت چاہتا ہوں22 کروڑ روپے ڈیوز کا کہا گیا تھاہم نے 2 ماہ کے واجبات ادا کردیے ہیں۔چینل 7 کے تمام واجبات ادا کردیے گئے ہیں صحافی نے عدالت کو بتایا کہ ہماری 2 ماہ کی تنخواہ ابھی ادا نہیں ہوئی عدالت نے 15 دنوں میں تنخواہیں ادا کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے کہا فروری اور مارچ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے روز ٹی وی کے صحافی نے عدالت کو بتایا کہ روز ٹی وی کی طرف سے کوئی تنخواہ باقی نہیں ہے، جس پر عدالت نے روز ٹی وی سے متعلق معاملہ نمٹا دیا کیپٹل ٹی وی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فروری اور مارچ کی تنخواہیں باقی ہیں مئی تک تمام واجبات ادا کر دیں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا یہ کہہ رہے ہیں کسی کے گھر کا چولہا نہ جلے تنخواہیں نہ دے سکے تو کیپیٹل ٹی وی بند کردیں گے، یہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے عدالت نے 30 اپریل تک کیپیٹل ٹی وی کو تنخواہیں دینے کا حکم د یا ۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چینل 5 کے ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں؟تو چینل فائیو کا ایک سابقہ ملازم عدالت میں پیش ہوا اور کہا کہ میرا نام آفاق زیدی ہے، 6سال سے خبریں اور چینل 5سے وابستہ رہا، خبریں والے ہمیں گالیاں دیتے ہیں،

ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کی تقریر ختم ہوگئی ہو تو میری بات سنیں، آئی ٹی این ای سے رجوع کریں، ضیاء4 شاہد نے کہا کہ میری عمر ان سے کم ہے، میں کسی کو مار نہیں سکتا، اگر واجبات ہیں تو بتائیں میں اکاوئنٹ سیکشن سے رجوع کر کے بتاؤں گا، ساڑھے 6 کروڑ روپے کے اشتہارات کی مد میں چیکس باونس ہو چکے ہیں،حامد میر نے کہا کہ فروری اور مارچ کی تنخواہیں جیو کو بھی نہیں ملی،جیو کے ایک صحافی نے

کہا کہ 2 ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملی،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وہی ہو جس نے غلط خبر چلائی تھی، حامد میر اور جیو کی شکایت پر عدالت نے جیو ٹی وی کے ایچ آر ہیڈ کو نوٹس جاری کردیا جبکہ دوران سماعت عدالت کو نواے وقت گروپ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا بتایا تو عدالت نے جیو نیوز اور نواے وقت سمیت تمام اداروں کو میڈیا ورکرز کو تیس اپریل تک تنخوا ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…