ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ترقیاتی اہداف کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے‘ خطے کے دیگر ممالک کی ترقی کی وجہ سیاسی استحکام ہے،احسن اقبال

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

چکدرہ (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی اہداف کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے‘ خطے کے دیگر ممالک کی ترقی کی وجہ سیاسی استحکام ہے‘ ہمیں ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے‘ بے یقینی کی صورتحال میں بہترین وسائل اور ذرائع کے باوجود ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ بیسویں صدی سیاسی جدوجہد کی صدی تھی جبکہ اکیسویں صدی اقتصادی ترقی کی صدی ہے۔

مالاکنڈ یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا نے کہا کہ اکیسویں صدی اقتصادی صدی ہے بیسویں صدی سیاسی جدوجہد کی صدی تھی جس میں اقوام نے جدوجہد کی۔ بیسویں صدی نے سیاسی کشمکش دیکھی۔ ہمارا سفر ابھی لمبا ہے دنیا کے ملک پانچ برس میں سدھر نہیں سکتے بلکہ دس سالوں میں بھی نہیں سدھر سکتے۔ ملائشیا‘ چین‘ کوریا‘ سنگا پور اور ترکی کی ترقی عشروں پر محیط ہے اور سیاسی استحکام کا نتیجہ ہے جب ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہوگی تو ملک بہترین ذرائع کے باوجود ترقی نہ کرسکے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ زمین میں بیج بونے کے بعد مناسب دیکھ بھال سے اچھی فصلیں ملتی ہیں قومیں بھی اسی طرح ترقی کرتی ہیں۔ ہمیں ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے تاکہ پھل پھول سکیں اور ہم ان پھلوں سے فائدہ اٹھا سیکں۔ ترقیاتی اہداف کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…