ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ہم نے بلوچستان میں طاقت کی بجائے محبت کی حکمت عملی اپنائی جس کا نتیجہ جیوے جیوے بلوچستان ا ور جیوے جیوے پاکستان کی صورت میں نکلا، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہم نے بلوچستان میں طاقت کی بجائے محبت کی حکمت عملی اپنائی جس کا نتیجہ جیوے جیوے بلوچستان ا ور جیوے جیوے پاکستان کی صورت میں نکلا‘ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑ کر امن بحال کیا‘ آج دشمن افغانستان فرار ہوگیا ہے ہمیں افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

بدھ کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیکٹا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑ کر امن بحال کیا۔ بلوچستان میں یکجہتی کی کمی تھی جس سے احساس محرومی پیدا ہوا ہم بلوچستان میں مسائل کی جڑ کی بجائے رکاوٹ کے خلاف لڑرہے تھے ہم نے سب نیشنل ازم کا مقابلہ نیشنل ازم سے کیا ۔ ہم نے طاقت کی بجائے محبت کی حکمت عملی اپنائی جس کا نتیجہ جیوے جیوے بلوچستان اور جیوے جیوے پاکستان کی صورت میں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں لوگوں نے ہتھیار پھینک دیئے ہیں۔ بلوچستان میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح قومی پرچم لہرارہا ہے صوبوں نے مل کر دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کامیاب بنایا۔ عوام ہمارا اثاثہ ہیں ان سے ہمہ وقت ناطہ جڑا ہوا ہے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ آج دشمن افغانستان فرار ہوگیا ہے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…