منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

مال ہونا ضروری مگر یہ دو چیزیں بھی لازمی ہونی چاہئیں، عمران خان آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کن لوگوں کو دینگے، خود ہی بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹکٹ صرف اس کو دیا جائے گا جس کے پاس یہ تین چیزیں ہونگی ،پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کیلئے 3نکاتی معیار مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کیلئے 3نکاتی معیار مقرر کردیا ہے۔ اس 3نکاتی معیار کے مطابق امیدوار کی نامزدگی کیلئے

اس کی مالی حیثیت، تجربہ اور عوامی مقبولیت کی شرائط لازمی قرار دی گئی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے صرف مضبوط امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، امیدواروں کے لیے ٹکٹوں کے فیصلے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا، اس بار کوئی ٹکٹ نہیں فروخت کرسکے گا۔انہوں نے کہاکہ امیدواروں کا کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا، صرف مضبوط امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا، اْس امیدوار کو فوقیت دی جائے گی جو مالی اعتبار سے مستحکم ہو، الیکشن لڑنے کے طریقہ کار پر عبور رکھتا ہو اور حلقے کے عوام میں مقبول ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کے لیے امیدواروں کے چناؤ کا طریقہ کاربنانے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے فاٹ اسمیت تمام صوبوں کے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر کو پارلیمانی بورڈز کا مستقل ممبر رکھا گیا ۔دوسری جانب عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا اور اس مرتبہ پارٹی کاکوئی ٹکٹ فروخت نہیں کرسکے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا ٗ مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتار جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کریگی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…