منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کا بے گناہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا بھارتیوں کو پسند نہ آیا ،شاہد آفریدی نے بھارت کی بے عزتی کی ہے، ہنگامہ برپاہوگیا

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد ا آفریدی کو بے گناہ و مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کو کشمیریوں کے قتل عام پر آواز اٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔گزشتہ دوروز کے دوران بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 20 معصوم و بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

بھارتی فوج کے اس انسانیت سوز سلوک پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے۔ وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام سیاستدانوں نے کشمیر میں گزشتہ دوروز سے جاری ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جہاں پاکستانی سیاستدانوں سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز ز بلند کررہے ہیں، وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بے گناہ کشمیریوں کے حمایت میں آگے آگئے ہیں۔شاہد آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان کن ہے، ظالم حکومت اپنے حق خودارادیت اور آزادی کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے، کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں، حیرت ہے کہ یہ خونریزی کو بند کروانے کے لئے کردار کیوں ادا نہیں کررہیں۔‘‘شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی حکومت کے ساتھ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں پر شدید تنقید کی ہے، تاہم شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں بیان دینا اور بھارتی حکومت کی حقیقت سب کے سامنے لانا بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھارہا۔ شاہد آفریدی کی ٹوئٹ نے بھارت میں طوفان کھڑا کردیا ہے اور بھارتی میڈیا انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرکے بھارت کی بے عزتی کی ہے۔۔()



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…