منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل دھچکا! پیپلز پارٹی کے 30سالہ پرانے دھڑے کا طویل رفاقت کوخیر آباد ،تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

datetime 3  اپریل‬‮  2018 |

حسن ابدال(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل دھچکا! پاکستان پیپلز پارٹی کا 30سالہ پرانے دھڑے نے طویل رفاقت خیر آباد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ اکبر خان تنولی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔حتمی اعلان 6اپریل کو جلسہ عام میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اکبر خان تنولی کی کاوششوں کی بدولت پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط ترین دھڑا اپنی 30سالہ رفاقت کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر راضی ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے علاقے میں اپنے آپ کو مضبوط بنانے اور دوبارہ پارٹی میں جان ڈالنے کی کوششوں کے برعکس دیرینہ ساتھی سابق تحصیل صدر یوتھ ونگ پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری طلعت مسعود نے اپنے عزیز و اقارب اور برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے انہوں نے یہ فیصلہ کیا جس کا حتمی اعلان 6اپریل کو حصار گاوں میں جلسہ عام کے دوران کیا جائے گا۔ جلسہ میں اکبر خان تنولی سمیت جماعت کی دیگر مقامی قیادت بھی شرکت کرے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…