اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں عمران خان بیٹھا تھا، نواز شریف نے فوج کی اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا جب جے آئی ٹی چل رہی تھی کہ فلاں ادارے کا آدمی ہمارے ساتھ صحیح رویہ نہیں رکھ رہا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ گزشتہ روز سے انہوں نے فوج پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں،
ان دونوں باپ بیٹی نے عدلیہ اور فوج پر بیان دینے کے حوالے سے آپس میں کام بانٹا ہوا ہے۔ معروف صحافی نے کہاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے کہنے پر کراچی کا کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سمندر پر جا کر دیکھا کہ کیا کراچی میں واقعی صفائی کا کام ہو رہا ہے یا نہیں، اس موقع پر سینئر صحافی نے کہا کہ ن لیگ نے چیف جسٹس کو ہدف بنا لیا ہے اور ان کی اہلیہ اور بیٹیوں کی تصاویر لے کر ان کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے اور ان کا پورا منصوبہ ہے کہ سب سے پہلے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خاندان کی کردار کشی کریں گے اور اس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار کی بھی اسی طریقے سے کردار کشی کی جائے گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس پر پیمرا اور سپریم کورٹ کو اس مہم کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ گزشتہ روز سے انہوں نے فوج پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں، ان دونوں باپ بیٹی نے عدلیہ اور فوج پر بیان دینے کے حوالے سے آپس میں کام بانٹا ہوا ہے۔ معروف صحافی نے کہاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے کہنے پر کراچی کا کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سمندر پر جا کر دیکھا کہ کیا کراچی میں واقعی صفائی کا کام ہو رہا ہے یا نہیں، اس موقع پر سینئر صحافی نے کہا کہ ن لیگ نے چیف جسٹس کو ہدف بنا لیا ہے اور ان کی اہلیہ اور بیٹیوں کی تصاویر لے کر ان کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے