بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ہم افسران کو پکڑتے تھے وہ کہتے تھے میں نے اپنے بچوں کے نام پر جائیداد بنائی ہے، مجھے پکڑ لو میرے بچوں کو چھوڑ دو، نواز شریف پہلا باپ ہے جو بیٹی کو بازار میں لے آیا ہے کہ اس پر مقدمہ چلاؤ، خاندانی شرافت بھی کوئی چیز ہوتی ہے‘‘۔ اوریا مقبول جان کی نواز شریف پر انتہائی سخت الفاظ میں تنقید

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ میاں نواز شریف کو کسی بھی صورتحال میں ان کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ نہ امریکہ، نہ دبئی اور نہ ہی سعودی عرب سے انہیں کوئی ریلیف ملتی نظر آ رہی ہے۔ دبئی والے تو سخت ناراض ہیں،

جہاں دبئی والے شکارکھیلنے آتے تھے وہ علاقہ انہوں نے قطری شہزادے کو شکار کھیلنے کے لیے دے دیا اس پر تو وہ مان گئے لیکن دوسرا یہ تھا کہ دبئی کے لیے پاکستان نے ایک ووٹ دینا تھا، وہاں عالمی سطح کا ایک ٹریڈ فیسٹیول ہو رہا تھا، اس کا آصف علی زرداری نے وعدہ کیا تھا، ن لیگ والوں نے بعد میں ترکی کو دے دیا اور وہ وعدہ بھول گئے بعد میں ایک بیورو کریٹ نے اس سارے معاملے کو لیک کر دیا۔ جس پر دبئی ناراض ہو گیا، سعودی عرب کی ناراضگی یہ ہے کہ آپ ہمیں فوجیں نہ بھیجتے لیکن پارلیمنٹ کے اندر آپ نے ہمیں ہر ایم این اے سے گالیاں دلوائی ہیں یہ آپ نے کیوں کیا، امریکہ ویسے ناراض ہے، وہ کچھ اور چاہتا ہے، یہ تو کرنا چاہتے ہیں لیکن فوج کرنے نہیں دے رہی، سینئر صحافی نے کہاکہ پاکستان کی بدقسمت ترین اولادیں نواز شریف کی ہیں، کہا جاتا ہے کہ نوازشریف کی تو جائیداد نہیں ہے وہ تو ان کی اولاد کی ہے، ہم ایس ایچ او کو پکڑتے تھے تو وہ کہتا تھا کہ یہ مکان میں نے اپنے بیٹے کے نام بنایا ہے آپ میرے بیٹے کو نہ پکڑیں یہ مکان میں نے بنایا ہے آپ مجھے پکڑیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جس بھی بددیانت آدمی کو پکڑتے تھے جس کے پاس اپنی کرپشن کا جواب نہیں ہوتا تھا وہ بتا دیتا تھا۔ اوریا مقبول جان نے میاں نواز شریف کے بارے میں کہا کہ پاکستان میں یہ پہلا باپ ہے جس نے اپنی بیٹی کو لا کر بازار میں کھڑا کیا کہ یہ لو اس پر مقدمہ چلاؤ، بیٹے کو لا کر کھڑا کیا ہے کہ لو اس پر مقدمہ چلاؤ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…