جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف کے جگری یار آفتاب اقبال نے ان کی پول کھول دی، میرے ساتھ بیٹھ کر نواز شریف کے بارے میں کیا باتیں کرتے رہے؟معروف اینکرنے ایسے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے کہ چھوٹےمیاں کے پسینےچھوٹ گئے، بہت کچھ سامنے لے آئے

datetime 3  اپریل‬‮  2018 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام ’خبردار‘ کے اینکر آفتاب اقبال نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ کسی زمانے میں میری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہت دوستی تھی اور ہم جب ملتے تو اکثر ہماری ملاقاتوں کا موضوع نواز شریف ہوا کرتے تھے۔ ہم نواز شریف کے تغیرات اور ان کے مزاج پر بحث کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے

صاحبزادے حسن نواز نے مجھے دو بار ملاقات کیلئے دعوت دی تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر میری ان سے ملاقات نہ ہو سکی تاہم ایک بار شریف خاندان کے گھر واقع جاتی امرا میں میری نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سے ملاقات ہوئی اور ہم آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ اسی دوران نواز شریف اسلام آباد سے بذریعہ جہاز لاہور پہنچے اور سیدھا جاتی امرا پہنچ گئے اور ہماری ملاقات میں شامل ہو گئے اور میری ان سے بھی بات چیت شروع ہو گئی ، اسی دوران نواز شریف نے وہاں اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو بھی بلا لیا لیکن شہباز شریف جب وہاں پہنچے اور مجھے وہاں دیکھا تو ان کا رنگ ہی بدل گی اور مجھے یقین ہی نہ آیا کہ یہ وہی شہباز شریف ہیں جو مجھ سے اتنے تپاک اور گرمجوشی سے ملا کرتے تھے۔آفتاب اقبال کا کہنا تھاکہ جاتی امرا میں شریف خاندان سے اس ملاقات کے ڈیڑھ ماہ بعد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے مجھ سے کہا کہ آپ نواز شریف کے ساتھ ڈائریکٹ کیوں ہو گئے تھے۔جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ میرا اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف سے پر تکلف انداز میں ملنا شہباز شریف کو اچھا نہیں لگاتھا۔واضح رہے کہ آفتاب اقبال عموماََ اپنے پروگرامات میں ن لیگ اور حکومت کی اہم شخصیات سمیت خصوصاََ شریف خاندان سے متعلق اہم انکشاف کرتے رہتے ہیں۔ سعودی عرب میں نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات اور بڑی ڈیل کی خبر بھی آفتاب اقبال نے ہی بریک کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…