منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

ملالہ واپس برطانیہ روانہ، دورہ پاکستان کے دوران وہ کہاں کہاں گئیں ؟حیران کن انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اہل خانہ کے ہمراہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی تھیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے ساتھ اپنے آبائی علاقے سوات اوراپنے اسکول کا بھی دورہ کیا۔ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد پیر کو نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر615 کے

ذریعے روانہ ہوگئیں۔اس موقع پر راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ غیر متعلقہ شخص کا ایئر پورٹ میں داخلہ ممنوع تھا۔واضح رہے کہ صرف 17 سال کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی پرسوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…