بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کا ’کے الیکٹرک‘ کی فروخت کیلئے سیکیورٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ

datetime 1  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک میں کے ایس ای پاور لمیٹڈ کے شیئر کی فروخت کے لیے چینی کمپنی کو نیشنل سیکیورٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کے ای ایس پاور لمیٹڈ کی جانب سے کے الیکٹرک لمیٹڈ میں اس کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک پاور کو فروخت کے معاملے پر غور کیا گیا جبکہ اس میں وفاقی کابینہ کی توثیق سے مشروط نیشنل سیکورٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان اسٹیل ملز لمیٹڈ کی نجکاری اور پی آئی اے سی ایل کی تشکیل نو سے متعلق مختلف امور کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی نے سپانسرنگ ڈویژنوں سے کہا کہ وہ اس بارے میں پہلے کے فیصلوں کی روشنی میں جامع اور مربوط انداز میں تجاویز دوبارہ پیش کریں۔ رپورٹ کے مطابق اس سرٹیفکیٹ کا تعلق کے الیکٹرک پر وجب الادا اربوں روپے کے قرضوں سے ہے جس کی منظوری نیپرا دے گا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کا الجومائح گروپ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کمپنی کے شراکت داری میں کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئر کے مالک ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…