منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک نے پاکستانی اوربھارتی شہریوں کو ویزہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمنی نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک اپنے شہریوں کی وطن واپسی میں جرمنی کے ساتھ تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔ ایسے ممالک کے عام شہریوں کے لیے جرمن ویزے کا حصول مشکل بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی سولہ وفاقی ریاستوں کے وزارائے داخلہ کی کانفرنس کے سربراہ ہولگر شٹاہلنخت نے

اس رپورٹ کے بعد وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کی واپسی میں جرمنی سے تعاون نہ کرنے والے ممالک کے شہریوں کے لیے جرمن ویزے کا حصول مشکل بنایا جائے۔صوبائی وزرائے داخلہ کی کانفرنس کے سربراہ نے اپنے اس مطالبے کے ممکنہ طور پر کارگر ہونے سے متعلق نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا ہی کی مثال لے لیجیے، نئی دہلی کے جرمنی میں تجارتی اور اقتصادی مفادات ہیں۔ اگر وہ جرمنی میں مقیم اپنے ایسے شہریوں کی واپسی میں تعاون نہیں کریں گے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں تو بھارتیوں کے لیے ویزے کا حصول مشکل بنانے کے بعد نئی دہلی کے اقتصادی مفادات کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔جرمن ریاست سیکسنی انہالٹ کے وزیر داخلہ کے مطابق صوبائی حکومتیں 78 فیصد تارکین وطن کو محض اس لیے ملک بدر نہیں کر پائیں کیوں کہ ایسے پناہ گزینوں کے آبائی ممالک ان کی واپسی کے لیے برلن حکومت سے تعاون پر تیار نہیں۔ صوبائی وزرائے داخلہ کی کانفرنس نے نئے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کی جانب سے تارکین وطن کی ملک بدریوں میں اضافہ کرنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…