اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بالآکر خاموشی توڑتے ہوئے ن لیگ کے باغی دھڑے کو منظم کر لیا ہے ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق اپریل کا مہینہ شریف خاندان کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز کا فیصلہ اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے ۔ قانونی ماہرین نے اپنی رائے پیش کی ہے کہ شریف خاندان کا نیب کیسز سے بچ نکل مشکل ہے ۔
جبکہ دوسری طرف شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ خود ن لیگی رہنما کر رہے ہیں ۔ پاناما کیس سامنے آنے کے بعد ن لیگ کے لائحہ عمل سے چوہدری نثار نے سرعام بغاوت کی اوراس کی مخالفت بھی ۔ چوہدری نثار کو ن لیگ کے کئی رہنمائوں اور رکن اسمبلی کی مکمل حمایت بھی حاصل کی ہے ۔ جبکہ ان رہنمائوں نے کبھی کھل کر سابق وزیر داخلہ کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خاموشی توڑتے ہوئے سامنے آئے ہیں اور ن لیگ کے باغی دھڑے کو بھی منظم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ سابق وزیر داخلہ کی قیادت میں ن لیگ کے 100 سے 125 اراکین پارلیمنٹ اپنے الگ گروپ کا اعلان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ان تمام باغی رہنمائوں نے شہباز شریف کو واضح پیغام بجھوایا ہے کہ اگر وہ نواز شریف کو خود سے جب تک الگ نہیں کرتے تو ہمارے پاس بھی خود کو پارٹی سے الگ کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچتا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں ن لیگ کے باغی رہنمائوں نے اپنا دھڑا الگ کرتے ہوئے نئی پارٹی بھی تشکیل دیدی ہے ۔