پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کام کرنے کا جذبہ صرف شہباز شریف میں ہے جو کام انہوں نے کیا ہے کسی دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے نہیں کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اجتماع سے خطاب

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج سرگودھا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیاوہ جمعہ کو یہاں سرگودھا کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کے دو منصوبوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سینٹر کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع میں شرکاء سے مخاطب ہوئے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے آخری لمحے تک اپنی مدت پوری کرے گی، انہوں نے کام کے تئیں محمد شہباز شریف کی پنجاب میں خدمات کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ کم عرصے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے لگانا کسی اعزاز سے کم نہیں اور یہ سب کامیابیاں کام کرنے کی بدولت حاصل کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ میں مخالفین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کام کرنے کے لئے جذبہ بھی چاہئے ہوتا ہے. اتنے ہی پیسے حکومت پنجاب کو ملے جتنے سندھ میں دیئے گئے جتنے خیبر پختونخواہ کو دیئے گئے آج خیبرپختونخوا کے اندر بھی سندھ کے اندر بھی بلوچستان کے اندر بھی ہر شخص یہ کہتا ہے کہ اگر کسی صوبائی حکومت نے کام کیا ہے تو وہ پنجاب کی حکومت نے کیا ہے کسی چیف منسٹر نے کام کیا ہے تو وہ شہباز شریف نے کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی باور کروایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی تکلیف صرف ہمارے مخالفین کو ہے، میں نے کوئی ذاتی بات نہیں کی، میرے گواہ چیف جسٹس ہیں، ہم نے ملک کی بات کی، اس ملک کی بہتری کیلئے فریادی بن کر گیا تھا۔ ووٹوں کی خریدو فروخت کی سیاست ہر گز قابل قبول نہیں ہے، جو لوگ پیسے دے کر سینیٹر بنے ہیں، سینیٹ کے چیئرمین بنے ہیں وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے، ان لوگوں کے گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، نیب عدالت سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سرگودھا میں وومن یونیورسٹی، کینسر ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے قیام اور باقی رہ جانے والے علاقوں کو گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آج شاہینوں کے شہر سرگودھا میں آ کر بے پناہ خوشی ہوئی ہے، ہمیں آ نے موقع دیا ہے آپ دیکھ لیں کہ آج صرف سرگودھا میں نہیں، پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں آپ جہاں جائیں گے ترقیاتی کام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہی ملیں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…