لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات میں کسی مقدمے پر بحث نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اس ملاقات کا جو اعلامیہ جاری ہوا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ صحت اور تعلیم کے متعلق چیف جسٹس کا جو ویژن ہے وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ اسے پورا کیا جائے گا، سینئر صحافی نے کہا کہ چیف جسٹس تو بابا رحمتا
بن گئے ہیں لیکن اب حکمران بھی بابے بنیں اور دوسروں کے لیے رحمت بنیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان ایک ملاقات ہوئی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس کے لیے سپریم کورٹ میں ملاقات کے لیے گئے، اس ملاقات کے بارے میں معروف صحافی و کالم نگار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ چیف جسٹس خود کو بابا رحمتا کہتے ہیں اور بابا وہ ہوتا ہے جو دوسروں میں بانٹتا ہے مگر لیتا نہیں ہے اور بابارحمتا دوسروں کے لیے رحمت ہوتا ہے۔