منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

دشمن سے پہلے اس پر کاری ضرب ۔۔۔!چین نے پاکستان کو ایسا ہتھیار دینے کا اعلان کردیا کہ پورا بھارت پاکستان کی زد میں آگیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 30  مارچ‬‮  2018 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17کو ریڈار نظام کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا، اپ گریڈیشن سے طیارے کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، نیا چینی ریڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، جدید ترین ریڈار کے ساتھ اپ گریڈ بلاشبہ ترقی یافتہ ملکوں کے ممکنہ خریداروں کے لئے جی ایف۔17 / ایف سی۔1 کی مانگ کو بڑھا دے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17کو ریڈار نظام کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا،

اپ گریڈیشن سے طیارے کے جنگی صلاحیت میں کافی اضافہ ہو گا۔جیانگ سو صوبے میں نانجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہو منگ چن نے کہا ہے کہ KLJ۔7A فعال ریڈارجے ایف 17 کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ہماری مصنوعات لڑاکا طیار کا پتہ لگانے کی استعداد کو بڑھا دے گی۔یہ ٹیکنالوجی طویل فاصلے سے دشمن کا پتہ فراہم کرتی ہے۔ جنگ میں دشمن کی چالوں اور نقل و حرکت کا پہلے معلوم ہونا جنگی استعداد کو بڑھا دیتا ہے۔ ایسی انفارمیشن سے دشمن سے پہلے اس پر کاری ضرب لگائی جا سکتی ہے اور یہی جنگ کا اصول ہے۔ یہ ایک اچھی مزاحمتی صلاحیت ہے جو دشمن جہاز کو مداخلت سے باز رکھتی ہے۔ kLJ۔7A ریڈار روشنی یا درمیانے وزن کے لڑاکا طیاروں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔نیا چینی ریڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔نان جنگ ریسرچ انسٹیوٹ جس کی دفا عی پیداوار اور چین الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کا ہی حصہ ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا اور مضبوط ریڈار سسٹم بنانے والا ادارہ ہے۔ اس ادارے کی مصنوعات کو افریقہ اور ایشیا کے 20سے زائد ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے۔ جے ایف 17جسے چین میں ایف سی 1کے نام سے جانا جاتا ہے کو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چین اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا ہے۔ زیادہ تر پاکستان ایئر فورس کا تیار کردہ ہے جب کہ کچھ مدد میانمار ایئر فورس سے لی گئی ہے۔ چین اور پاکستان نے اس کی فروخت کے لئے نئے خریداروں کی تلاش کی کوشش ہی نہیں کی۔

لیکن اب نئی ٹیکنالوجی سے اپ گریڈیشن کے بعد اسکی مانگ میں اضافہ ہو گا۔۔انہوں نے کہا کہ “KLJ۔7A مناسب قیمت کے ساتھ جے ایف 17 اور اس کی مختلف قسموں کی مضبوط لڑائی کی صلاحیت کو مستحکم کرے گا۔ جس سے یہ طیارہ مہنگے یورپی طیاروں سے مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ہتھیاروں کے مینو فیکچررز کی برآمدات کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

چین امریکی چھپے طیاروں کی موجودگی کا معلوم کرنے کے قابل ہو گیا ہے اور اس قسم کے ریڈار پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔ یہ ریڈار کسی بھی قسم کی سواری پر نصب کئے جا سکتے ہیں۔ یہ ریڈار ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ کروز اور بلیسٹک میزائل بارے بھی معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہیں۔ ماضی میں چین کو مارکیٹ میں دوسروں کے قوانین پر عمل کرنا ہوتا تھا لیکن اب چین اس قابل ہے کہ وہ قوانین وضع کرے اور دوسرے اس پر عمل کریں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…