اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کریم نے اپنی رائیڈ شیئرنگ سروس کوئٹہ میں متعارف کرادی

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رائیڈ شیئرنگ کمپنی کریم نے اپنی سروس کوئٹہ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔2016 میں پاکستانی مارکیٹ کا حصہ بننے والی کمپنی کریم نے پہلے لاہور اور کراچی اور اس کے بعد اسلام آباد میں متعارف کرائی تھیں، اب اس کا دائرہ فیصل آباد، حیدرآباد، ملتان، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد سمیت 13 شہروں تک پھیل چکا ہے۔  پاکستان کے مزید 5 شہروں میں کریم سروس کا آغاز پاکستان میں آمد کے بعد سے کریم اور اوبر دونوں کمپنیاں شہروں میں ہزاروں افراد خصوصاً خواتین کے لیے سفر کے لیے پسندیدہ انتخاب بن چکی ہیں۔

پاکستانی لڑکی کا کریم بائیک کا منفرد سفر کریم کی جانب سے ایک بیان کے مطابق کمپنی کوئٹہ میں ‘گو’ اور رکشہ سروسز فراہم کرے گی جبکہ مستقبل قریب میں دیگر آپشنز بھی متعارف کرادیئے جائیں گے۔ کریم کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کا کہنا تھا ‘ ہمیں اپنی سروس لانچ کے ذریعے کوئٹہ کی ترقی اور پیشرفت کے حوالے سے قیادت کرنے پر فخر ہے’۔ انہوں نے مزید کہا ‘ ہم اپنی سروسز کے ذریعےہر شہر کے مقامی رہائشیوں کو ایسی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں جو ان کی زندگیوں پر بامعنی اثرات مرتب کرسکے، کوئٹہ میں سروس متعارف کرانا بھی اس مقصد کا حصہ ہے، ہم روزمرہ کے سفر کو آرام دہ بنانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقامات پر نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…