اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

روس کے ساتھ کشیدگی ،یورپی یونین کا شینگن فوج بنانے کا منصوبہ

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی یونین آزادانہ نقل و حرکت کے علاقے شینگن زون میں ایسا انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنا چاہتی ہے جو اس زون میں فوجوں کی نقل و حرکت میں بھی معاون ہو۔ اس منصوبے کو شینگن فوج بنانے سے بھی تعبیر کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ اور روس کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں یورپی یونین نے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ۔جس کے مطابق یورپ بھر میں عسکری سامان اور فوجوں کی نقل و حرکت آسان بنایا جانا ہے۔

اٹھائیس ممالک پر مشتمل یورپی یونین اپنی عسکری قوت کو یکجا کر کے 2025 تک یورپی ڈیفنس یونین بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ یہ ممالک نیٹو کے رکن بھی ہیں اور اس تنظیم کی ترجیحات میں بھی عسکری سامان اور افواج کی نقل و حرکت آسان بنانا شامل ہے۔یورپی کمیشن کی اس تجویز کے مطابق شینگن زون میں موجودہ انفرا اسٹرکچر کو عسکری ضروریات کے مطابق نئے ریلوے اور روڈ نیٹ ورک کی تعمیر اور پہلے سے موجود انفرا اسٹکچر اور پلوں کو مزید بہتر بنایا جانا شامل ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ شینگن زون میں شامل تمام ممالک کا انفرا اسٹرکچر بھاری عسکری تنصیبات کے نقل و حرکت کے لیے کارآمد ہو۔اس کے علاوہ یورپی حدود کے اندر سرحدی ناکوں پر چیکنگ کا نظام بہتر بنانے کے منصوبے پر بھی عمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد عسکری ساز و سامان کی ایک یورپی ملک سے دوسرے یورپی ملک منتقلی کے عمل میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ان منصوبوں کے حوالے سے یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا مورگرینی کا کہنا تھا، یورپی یونین میں عسکری سامان اور افواج کی نقل حرکت آسان بنانے کے بعد کوئی بحرانی صورت پیش آنے کی صورت میں تیز رفتاری سے افواج کی تعیناتی کر کے اس کا سدباب کیا جا سکے گا۔یورپی کمیشن کے اس منصوبے کو اب یورپی پارلیمان سے منظور کیا جانا ہے جب کہ منصوبے کے پہلے حصے پر عمل درآمد آئندہ چند ماہ کے دوران شروع کیے جانے کی توقع ہے۔گزشتہ برس نیٹو کی ایک خفیہ رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ یورپ میں روس کی جانب سے کسی جارحیت کی صورت میں نیٹو اتحاد دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…