منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی ملک سے فرار کی کوشش، تحریک انصاف نے اہم اعلان کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنادی جائیں۔ عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کے فیصلے تک نوازشریف اور مریم نوازکا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے بجائے معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے جس کے باعث اب تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار نوازشریف کے ساتھ این آر او ہونا ناممکن ہے۔ نوازشریف اور ان کے ٹبر کو جیل روانہ کیا جائے گا۔ عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں سزاؤں کے ڈر سے نوازشریف نے اپنا ٹریک تبدیل کرلیا ہے اور وہ کل تک عدلیہ اور افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ اب اداروں سے گفت و شنید چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کا وقت قریب آچکا ہے۔ قوم کرپشن کے باعث الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مسترد کردیں گے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان ہی پاکستان میں واحد سیاسی رہنما ہیں جو ملک کو مسائل کی گرداب سے باہر نکال سکتے ہیں۔ عام انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…