منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کا یہ نہیں پتہ کہ کونسا قانون انکو قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا ٗمریم اور نگزیب

datetime 29  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ 29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کا یہ نہیں پتہ کہ کونسا قانون انکو قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا ٗآج پھر واجد ضیا قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصر تھے، اسی وجہ سے وہ غصہ ہوئے۔ جمعرات کو مریم اورنگزیب کی نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی وجہ سے جو لوگ ملک سے چلے گے تھے آج واپس آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا پاکستان میں آنا دہشتگردی کو شکست ہے ٗآج دہشتگردی سے متاثر لوگ اپنے وطن واپس آرہے ہیں ٗتمام قوم اور اداروں کی اس میں قربانیاں اس میں شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نیب کے سٹار گواہ نے آج پھر نواز شریف کے حق میں بیان دیا ۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کا یہ نہیں پتہ کہ کونسا قانون انکو قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا ٗآج پھر واجد ضیا قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصر تھے، اسی وجہ سے وہ غصہ ہوئے ٗشریف خاندان کا جس خط پر سارا ریکارڈ تھا وہ گواہ خود کہہ رہا ہے کہ مجھے سوالنامہ بھیج دیں لیکن نہیں بھیجا گیا انہوںنے کہاکہ واجد ضیا نے کمرہ عدالت میں تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی میں سوالنامہ بھیجنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا ٗیہ کونسی جے آئی ٹی تھی جو قانون سے بالاتر ہو کر اپنے اتفاق رائے پر کام کررہی تھی ٗمنتخب وزیراعظم کو نکال کر آج تک ثبوت ڈھونڈیں جارہے ہیں ٗآج تک وہ صندوق کی چابیاں جو واجد ضیا کے پاس ہیں ان سے کچھ نہیں نکلا ٗصندوقوں میں وہ دستاویزات ہیں جو شریف خاندان نے جمع کرائے انھی کو جے آئی ٹی اپنے ثبوت کے طور پر پیش کررہی ہے ٗپی ٹی وی کے حوالہ سے سوال پر انھوں نے کہا کہ دو فلور کیا ایک اینٹ بھی کسی کو نہیں دی گئی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…