پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ اور فواد کی سیلفی کے بولی وڈ میں چرچے

datetime 29  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)پاکستان کے دو نامور اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی سیلفی کے چرچے بالی ووڈ میں ہونے لگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دونوں کو اپنے ڈرامے ہمسفر کے بعد صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بیحد پسند کیا گیاجس کے بعد مداح ان کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بیتاب رہتے ہیں۔ہمسفر کے بعد یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کسی اور پروجیکٹ میں نظر نہیں آئے تاہم حال ہی میں ان کی ایک ساتھ لی گئی ٗسیلفی کے

چرچے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب ہوئے۔پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فواد خان کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی جس میں حمزہ علی عباسی بھی ان دونوں کے ساتھ موجود ہیں۔ان کی اس سیلفی کو ہندوستان میں بھی مداحوں نے بیحد پسند کیا جبکہ بہت سے شائقین نے ان سے دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے کی درخواست بھی کی۔اس سیلفی پر ماہرہ نے ہوگیا جیز کا کیپشن بھی لگایا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے شاندار فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…