جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ستارہ بیگ زیادتی کیس میں نیا موڑآگیا،ہوٹل میں رات بھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی اداکارہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا،زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں کن اہم شخصیات کے بھائی شامل تھے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ستارہ بیگ نے اداکارہ انجمن اور گوری کے بھائی سمیت 5 افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی پر مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے رکھی ہے، مگر اب ستارہ بیگ پر صلح کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ستارہ بیگ نے کہا کہ جان تو دے سکتی ہوں مگر زیادتی کر نیوالے افراد سے صلح نہیں کروں گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل معروف اداکارہ ستارہ بیگ نے الزام عائد کیا تھا

کہ بیرون ملک شو کیلئے معاہدہ کرنے کیلئےانہیں ہوٹل بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا نے کے ساتھ ویڈیو بھی بنا لی گئی ہے، اداکارہ نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست بھی دی تھی ۔ اداکارہ مدیحہ غوث المعروف ستارہ بیگ کی جانب سے تحریر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 16مارچ کو گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ کررہی تھیرات دس بجے کے قریب علی ناصر نامی شخص جس نے دبئی میں شو کرانے کی بات کی تھی نے ٹیلیفون کر کے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں اس کا نمائندہ عاطف اس کا انتظار کر رہا ہے جس سے ملاقات کر کے معاہدہ اور پیشگی رقم وصول کرلے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہوٹل پہنچنے پر ویٹر مجھے کمرے میں لے گیا جہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا جس نے اپنا تعارف عاطف کے نام سے کرایا ۔اس نے مجھے بیٹھنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے جس پر میں وہاں سے جانے لگی تو اس نے کھانا کھاکر جانے کا کہا اور پھر دروازہ بند کر دیا ۔ اسی دوران اس نے مجھے ایک بوتل نکال کر پینے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا جس پر اس نے گالم گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کر دی جس کے باعث میں نے خوف کے مارے اس کی طرف سے دی جانے والا مشروب پی لیا اوربیہوشی کی حالت میں بیڈ پر گر گئی ۔ اس سے قبل میں ہوٹل کے عملے کو آوازیں دیتی رہی لیکن کوئی وہاں نہ آیا ۔اداکارہ کی جانب سے تحریر کردہ موقف کے

مطابق صبح جب میں ہوش میں آئی تو میں برہنہ حالت میں تھی جبکہ عاطف وہاں سے غائب تھا جبکہ میری ویڈیو بھی بنائی گئی تھی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے دیکھا تو میرے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، گوجرانوالہ اسٹیج ڈرامے کامعاوضہ ،عاطف کی طرف سے شو کیلئے پیشگی دئیے جانے والے ڈیڑھ لاکھ روپے اور میرا ایک موبائل بھی موجود نہ تھے ۔

پھر مجھے فون کر کے کہا گیا کہ تمہاری ویڈیو بھی بنا لی ہے اور اگر بتاؤ گی تو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ درخواست ملنے پر پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل کرا لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…