منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نئی سیاسی جماعت کی تاخیر نے اہم سیاسی جماعتوں کو پریشان کرڈالا،نئی پارٹی کا اعلان 24گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت ہوسکتا ہے،کتنے ارکان اسمبلی شامل ہیں،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی تاخیر حکومت میں شامل مسلم لیگ قِ ،مسلم لیگ (ن) ودیگر اتحادیوں کے درمیان پریشانی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کے اعلان میں تاخیر سے مسلم لیگ ق ،مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے درمیان مایوسی پھیل گئی ہے کہ اب تک پارٹی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاجارہاہے ،یا سپریم کونسل بنائی جائے گی کیونکہ جب تک پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہوگی اور پارٹی کے صوبائی انتخابات نہیں ہونگے

اس وقت تک وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی ،جبکہ انتخابات میں صرف 2ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خواہش ہے کہ وہ بلوچستان سے حالیہ منتخب ہونیوالے ہم خیال آزاد 6سینیٹر بھی سپریم کونسل یا نئی سیاسی پارٹی میں شامل ہوں جبکہ مسلم لیگ ق ،مسلم لیگ (ن) ودیگر چند اتحادی جماعت کے ارکان کی تعداد 33سے زیادہ ہیں ،نئی سیاسی جماعت یا سپریم کونسل کا اعلان کسی وقت بھی ہوسکتا ہے اور اس کے عہدیدار عبوری نامزد ہونگے جو بعد میں باقاعدہ ایک جمہوری انداز میں الیکشن کے ذریعے منتخب ہونگے ،آنیوالے انتخابات میں پشتون اور بلوچ قوم پرست سمیت دیگر سیاسی جماعتیں جن میں پیپلز پارٹی ،اے این پی اور جمعیت علماء ،جمعیت نظریاتی ،ودیگر جماعتیں عام انتخابات کی تیاری میں درپردہ مصروف ہیں ،نئی سیاسی جماعت کو آنیوالے انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا اگر نئی سیاسی جماعت یا سپریم کونسل کے عہدیدار مضبوط عصاب کے ہونگے تو مقابلہ کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے ورنہ نئی سیاسی جماعت کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑے گا ،بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں پر سیاسی جماعت کے امیدوار کی بجائے ذاتی امیدوار کو ووٹر ترجیح دیتے ہیں ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اس دفعہ بھی اپنے آبائی حلقہ انتخاب آوران سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کررہے ہیں

جبکہ اسی حلقے سے ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء سردار شہباز محمد حسنی بھی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں اور آج کل وہ اپنے علاقے آواران میں غیر اعلانیہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں ،ذرائع نے دعوی کیاہے کہ ابھی تک نئی سیاسی جماعت کا نام حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کا نام یونائٹیڈ مسلم لیگ رکھا جائیگا ،نئی پارٹی یا سپریم کونسل کا اعلان 24گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…