اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی پارٹی کے کئی لوگ تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس سے ملاقات کے ذریعے ان لوگوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں تاہم وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات کا سب سے زیادہ نقصان حکومتی پارٹی کو
ہو گا۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس بہت سیدھے ہیں اگر کوئی ان سے اس ملاقات کی بابت دریافت کرے گا تو وہ بتا دینگے۔ مجھے امید ہے کہ ملاقات میں کوئی نہ کوئی نوٹ ٹیکر ہو گا اور اس ملاقات کے منٹس بھی بنےہونگے۔ میرے خیال سے چیف جسٹس نے ملاقات میں کسی نے کسی کو ضرور بٹھایا ہو گا کیونکہ وزیراعظم شاہد خاقان کا کوئی اعتبار نہیں وہ نواز شریف کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔