اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے اور اب صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میںتندور پر روٹی 10روپے میں فروخت کی جائے گی۔ روٹی کی قیمت میں حالیہ اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تندوروں پر سادہ روٹی 6 روپے اور خمیری روٹی 8 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔ پنجاب حکومت نے خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے کرتے ہوئے وزن میں بھی 20 گرام اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ تمام تندورخمیری روٹی کا وزن 120 گرام کرنے کے پابند ہوں گے۔