ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا نے اتحادی ممالک پر دباؤ دیا ہے کہ وہ روسی سفارتکاروں کو بیدخل کر دیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق انہوں نے اسے واشنگٹن حکومت کا ایک حربہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس تناظر میں ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔
برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر کیمیکل حملے کے بعد امریکا نے ساٹھ روسی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کے علاوہ سیئیٹل میں روسی قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی تنازعے کے باعث جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔