کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 114.40 روپے سے بڑھ کر 114.70 روپے اور قیمت فروخت 115.40 روپے سے بڑھ کر 115.70 روپے پر جا پہنچی۔
اسی طرح 40 پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 140.30 روپے سے بڑھ کر 140.60 روپے اور قیمت فروخت 142 روپے سے بڑھ کر 142.40 روپے ہو گئی تاہم 80 پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 161.10 روپے سے گھٹ کر 160.20 روپے اور قیمت فروخت 162.80 روپے سے گھٹ کر 162 روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورت کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 115.50 روپے سے کم ہو کر 115.48 روپے اور قیمت فروخت 115.60 روپے سے کم ہو کر 115.58 روپے پر آگئی۔