جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

ملک ایک شرابی جواری، ذانی یحییٰ کے ہاتھوں دولخت ہو گیا،نواز شریف نے مشرف کو کہا تھا ہر جرم معاف کرتا ہوں لیکن کیا معاف نہیں کرسکتا؟کیپٹن(ر) صفدر نے بڑے بڑے دعو ے کردیئے

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہی نہیں ان کا کیس کیا ہے،

پاناما سازش میں بلایا اور 6 ہیروں کے سامنے پیش کیا، مری روڈ کے ایک کونے پر راجہ ٹرنک اسٹور والوں کا بیٹا واجد ضیاء جے آئی ٹی کا سربراہ بنا تاہم نواز شریف کی کشتی نہ پہلے بھنور میں تھی اورنہ اب ہے،ڈوبیں گے وہ جو کنارے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلا میں کھڑے ہیں آزمانے والوں آزما لو، اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ ایوب خان مارشل لاء لگائے، ملک ایک شرابی جواری، ذانی یحییٰ کے ہاتھوں دولخت ہو گیا ٗ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، نواز شریف کہہ رہا ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے باہر نکلا ہوں، مجھے اقتدار نہیں چاہئے،مضبوط ملک چاہیے، اگرعزت چاہتے ہو تو ووٹ کو عزت دینی پڑے گی۔کیپٹن (ر) صفدر نے پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مکے دکھانے والے کمانڈو آؤ، آئین تمھیں ڈھونڈ رہا ہے ٗ نواز شریف نے مشرف کو کہا تھا ہر جرم معاف کرتا ہوں لیکن آئین توڑنے کا جرم معاف نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاک لوگوں کے لئے ہے، شیخ رشید جیسے گندے لوگوں کے لئے نہیں جب کہ ہمارے ساتھ آؤ گے تو آئین کی حفاظت کرنے والوں بنو گے مگر مسئلہ یہ ہے کہ تم ہمارے ساتھ آ نہیں سکتے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…