منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

2018 کے عام انتخابات دورتک نظرنہیں آرہے ،سینٹ چیئرمین کا دوبارہ انتخاب کرانے کی کوشش کی گئی تو کیا ہوگا؟، میر ظفر اللہ خان جمالی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)بزرگ سیاستدان سابق وزیراعظم، رکن قومی اسمبلی میرظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرمتوقع 2018 کے عام انتخابات دورتک نظرنہیں آرہے ہیں شاہد خاقان عباسی منتخب وزیراعظم نہیں بلکہ انھیں وزیراعظم بنایا گیا ہے سینٹ چیئرمین کا دوبارہ انتخاب کرانیکا مطالبہ غیرآئینی عمل ہوگا کیونکہ آئین میں اس قسم کااقدام کی کوئی گنجائش نہیں ہے ویسے سینٹ چیئرمین کاتعلق بلوچستان سے ہے اس کوسندھ اوربلوچستان کے سنیئٹرز نے منتخب کیا ہی

جس کی باعث مخالفت کرنے والوں کو تکلیف ہو رہی ہے سندھ اوربلوچستان کو ہمیشہ اقتدارسے باہر رکھا گیا تھا میری مسلم لیگ سے خاندانی وابستگی رہی ہے لیکن اب ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے مسلم لیگ کو مختلف ناموں سے منسوب کرکے اصلی مسلم لیگ کا بھی بیڑہ غرق کردیا گیا ہے متحدہ مسلم لیگ بلوچستان کا قیام لایا گیا تو ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی نواز شریف کے پچھلے اور موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لیا جاے تو نوازشریف کیمستقبل کا نتیجہ خود نکل آئیگابظاہرنوازشریف کامستقبل تاریخ لگارہا ہیان خیالات کااظہار انہوں نیکمشنرآفس ڈی ایم جمالی میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے کیااس موقع پر پیپلزپارٹی کیسابق صوبائی وزیرمیرمحمدصادق عمرانی کمشنرنصیرآبادڈویڑن ڈاکٹرمحمد سعیدجمالی ڈپٹی کمشنرڈاکٹر یاسربازئی قبائلی رہنمامیرنبی بخش گولہ اورڈی ایس پی سکندرحیات جمالی بھی موجود تھے الحاج میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ ملک اورقوم کی خدمت کے لئے اگر نگراں وزیراعظم بنایا گیا تو میرے لیے خوشی کی بات ہوگی لیکن ایسا دیکھائی نہیں دے رہا ہے انہوں نیایک سوال کیجواب میں کہاکہ وزیرداخلہ بلوچستان کی جانب سے اگلہ وزیراعظم بلوچستان سے بنانے کادعوی قبل ازوقت انداز لگانے کا مقصد چھوٹا منہ بڑی بات کے مترداف ہوگا میں پاکستانی ہوں پاکستان ہے تو ہم ہیں ملک انہتائی نازک دورسے گزر رہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ملک اورقوم کی خدمت کی ہیاورکرتے رہینگے نصیرآباد کے لیے علحیدہ قومی اسمبلی کی نشست مختص ہونااچھی بات ہے سیاست اور الکیشن میں رواداری صبروتحمل اوربرداشت کی سیاست کرنی چاہیے کیونکہ بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام آپس میں بھائی چارے کیماحول میں جڑے ہوے ہیں وقت کاتقاضہ ہے کہ مثبت سوچ کو اپناتے ہوے علاقائی سیاست کوفروغ دیاجائے۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…