منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما کی عمران خان سے کئی گھنٹے طویل ملاقات، تگروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریاخان (آئی این پی )پی ٹی آئی سرکردہ رہنماؤں کا بھکر سے مسلم لیگ ن کی کئی وکٹیں گرانے کے لئے سیاسی شخصیات سے رابطہ عمران خان کی مسلم لیگ ن کے بھکر سے اتحادی دھڑے کے رہنماء سے کئی گھنٹے کی ملاقات اہم پیش رفت بلدیاتی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے خلاف امیدواروں کی سیاسی پوزیشن مظبوط ہوجائے گی تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر سے مسلم لیگ ن کے ایک مظبوط علاقائی دھڑے سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیرکی گذشتہ دنوں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کئے گھنٹے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے اس گروپ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی اور آئندہ انتخابات میں ضلع کے تمام حلقوں سے پارٹی ٹکٹ دینے کی آفر کی ہونے والی اس ملاقات میں اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے بھکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت نے عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کی ہے پر تاحال شمولیت کے فیصلہ کی تائید نہیں کی ہے بھکر کا یہ سیاسی دھڑا پی آئی ٹی میں چلا جاتا ہے تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو یہاں سے سخت ترین مقابلہ کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ بلدیاتی الیکشن میں شیر اس علاقائی دھڑے سے بری طرح شکست سے دوچار ہوا تھا اس گروپ میں سے ایک ایم پی اے اس وقت مسلم لیگ ن میں شامل ہیں 2002کے الیکشن میں اس سیاسی دھڑا نے چوہدری شجاعت کو ایم این اے بنوایا 2008کے الیکشن میں آزاد الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ضمنی الیکشن میں میاں شہباز شریف کو بلامقابلہ ایم پی اے بنوایا ،بلدیاتی الیکشن میں ضلع کونسل میں واضح کامیابی حاصل کی لیکن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑانئی ضلع کی حلقہ بندی سے اس سیاسی دھڑے کی سیاسی پوزیشن اور بھی مضبوط ہوگئی آئندہ عام انتخابات کے جوڑتوڑ اور رابطوں میں شدت آتے ہی پی پی پی کی قیادت بھی مسلسل رابطہ کررہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی پی ٹی آئی سے وابستہ شخصیات بھی اس دھڑا سے رابطہ میں ہیں اور اس سلسلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اس دھڑے کے سابق صوبائی وزیر کی ملاقات کڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…