اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا غیر معمولی اجلاس ، شریف فیملی کیلئے کسی قسم کا این آر قبول نہ کرنے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی قائدین کا غیر معمولی اجلاس میں نواز شریف اور انکے خاندان کیلئے کسی قسم کا این آر قبول نہ کرنے ، مہنگے داموں ادویات کی خریداری پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورصوبائی وزیر صحت کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہاگیا کہ نواز شریف کیساتھ وہی برتاؤ کیا جانا چاہیے جیسا چوری اور دیگر جرائم میں ملوث عام شہریوں کیساتھ کیا جاتا ہے،اجلاس میں معاشی میڈیا کمیٹی قائم کی گئی ہے،

اپریل میں عمران خان فاٹا کے مستقبل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،صادق سنجرانی سے متعلق وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں۔منگل کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی قائدین کا غیر معمولی اجلاس ہواجس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھجوانے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کیلئے کسی قسم کا این آر قبول نہ کرنے اعلان بھی کیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اداروں سے بات چیت کا بیان انتہائی تشویشناک ہے۔قانون کے یکساں اور بے لاگ نفاذ کے علاوہ کوئی رستہ قابل قبول نہیں۔احتساب کا عمل بلا تعطل مکمل ہونا چاہئیے۔نواز شریف کیساتھ وہی برتاؤ کیا جانا چاہیے، جیسا چوری اور دیگر جرائم میں ملوث عام شہریوں کیساتھ کیا جاتا ہے۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال میں بدترین بگاڑ پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اسد عمر کی سربراہی میں معاشی میڈیا کمیٹی کے قیام کا اعلان ہوا۔سینیٹر شبلی فراز اور عمر ایوب خان اسد عمر کیساتھ کمیٹی کا حصہ ہونگے۔کمیٹی وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم اور اسحٰق ڈار کے ملکی معیشت سے متعلق متضاد بیانیے کے اسباب کا تجزیہ کرے گی اور معاشی بدحالی اور بدانتظامی پر وفاقی حکومت سے

باز پرس کرے گی۔کمیٹی میڈیا کے ذریعے قومی سطح پر نون لیگ کی معاشی بداعمالیوں اور حماقتوں کیخلاف رائے عامہ ہموار کرے گی۔اجلاس میں تحریک انصاف نے فاٹا کے مستقبل کیلئے ٹھوس اور مؤثر حکمت عملی کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔نورالحق قادری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو فوری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپریل میں عمران خان فاٹا کے مستقبل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔پشتون بھائیوں سمیت ہر رنگ نسل کے پاکستانیوں کے

حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔نون لیگ نے فاٹا کا پختونخوا میں انضمام روک کر معاملہ الجھایا۔نون لیگ کو قبائلی عوام کے حقوق غصب کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کیخلاف ریفرنسز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔پنجاب کی پارلیمانی پارٹی شہباز شریف اور پنجاب کے وزیر صحت کیخلاف ریفرنسز تیار کرے گی۔ادویات کی مہنگے داموں فروخت کے ذریعے خزانے سے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نقب لگائی گئی۔سیریل نمبر سترہ، تراسی، چھیاسی،

نوے اور دوسوچھبیس پر درج ادویات کو کئی گنا مہنگے داموں خریدا گیا۔سراغ لگانا ضروری ہے کہ قومی خزانے سے یہ پیسہ چرا کر کس کی تجوری میں بھرا گیا۔اجلاس میں صادق سنجرانی سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کی بھی شدید مذمت کی گئی۔شاہد خاقان عباسی سے بیان کی فوری واپسی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔وزیر اعظم آئینی اداروں اور عہدوں کی تعظیم کے پابند ہیں۔آئینی طریقہ کار کے

تحت منتخب شدہ فرد کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان انتہائی نامناسب اور منصب کے منافی ہے۔سینٹ انتخابات میں منفی کردار کے حامل اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا معاملہ بھی موضوع بحث کی گئی۔چیئرمین تحریک انصاف کی پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو فوری تحقیقات مکمل کرنے اوربدعنوانی اور ضمیر کی سوداگری میں ملوث اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔(رڈ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…