منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

قومی گرڈ سے الگ بلاتعطل سستی ترین بجلی کی فراہمی،خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا کام کردکھایا،تیاریاں آخری مراحل میں داخل، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 253 میگاواٹ کے ہائیڈل پراجیکٹس پر کام شروع کیا تھا جن میں سے 74 میگاواٹ کے پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بقایا بھی بہت جلد مکمل کردئیے جائیں گے۔ جس سے نہ صرف لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے بلکہ توانائی بحران پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ وہ پشاور میں محکمہ انرجی اینڈ پاور کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری انرجی اینڈ پاور شکیل قادر خان، ایڈیشنل سیکرٹری محمد آصف، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے پی او جی سی ایل رضی الدین، چیف پلاننگ آفیسر زین اللہ شاہ، چیف فنانشل آفیسر سعید چغتائی اور دیگر موجود تھے۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ 356 چھوٹے پن بجلی گھر پراجیکٹس تکمیل کے مراحل میں ہیں اور مکمل شدہ منصوبوں کی efficiency ٹسٹ جاری ہے جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ اس پراجیکٹ سے عوام کوسستی بجلی کی متواتر سہولیات ملتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈل منصوبوں کیساتھ ساتھ سولر پراجیکٹس پر بھی کام بڑی تیزی سے جاری ہے ۔ 100دیہاتوں کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے پراجیکٹ میں سامان کی انسٹالیشن کا عمل اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع کردیا جائیگا۔ اسی طرح 4440 مساجد کی سولرائزیشن پراجیکٹ کو بروقت تکمیل کی غرض سے ریجن وائز 6 پیکجوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ کنسلٹنٹ کا انتخاب ہو چکا ہے اور اسی ہفتے کنٹریکٹر ز کو کام حوالہ کیا جائیگا۔ طلبا ء کو سولرانرجی سے استفادہ دینے کی غرض سے شروع کردہ پراجیکٹ 8000سکولوں کی سولرائزیشن بھی بہت جلد مکمل کی جائیگی اور ساتھ ساتھ عوام کو ہسپتالوں میں سولر انرجی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 187 بی ایچ یوز پراجیکٹ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ محمد عاطف خان نے محکمہ انرجی اینڈ پاور کے حکام کو ہدایات جاری کیں

کہ عوامی مفاد کی خاطر شروع کردہ منصوبوں کو بروقت مکمل کردیا جائیگا اور ان میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہائیڈل بجلی پیداکرنے کے وافر مواقع موجود ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق بھی خیبر پختونخوا کی مدد کرے اور اس صوبے کی طرف سے شروع کردہ پراجیکٹس میں کسی بھی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…