منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سردی گئی ،گرمیاں شروع ہوگئیں ،کراچی میں درجہ حرارت انتہا کو چھونے لگا،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں صورتحال کیا ہوگی؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی) شہر قائد میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک اور گرم رہے گا اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب آئندہ چند دنوں میں گرمی کی

شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سندھ ڈاکٹر طاہر عزیز نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپتالوں میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔دریں اثنا شہریوں کو سر ڈھانپنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔کراچی سمیت نواب شاہ، سکھر، دادو، حیدرآباد، تھرپارکر، بدین، پڈعیدن، لاڑکانہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی موسم شدید گرم ہے۔دوسری جانب پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اگر ہوا نہ ہو تو شہری لو لگنے، ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ہیٹ اسٹروک اس وقت ہوتا ہے جب انسانی جسم اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے تیزی سے پسینہ خارج کرتا ہے تاکہ جسم کو باہر سے ٹھنڈک پہنچائی جاسکے۔ لیکن پسینے کے اخراج کی صورت میں پیدا ہونے والی پانی کی اندرونی کمی کو فورا پورا نہ کیا جائے تو پانی اور نمکیات کی کمی کے باعث جسم کا قدرتی کولنگ سسٹم ناکارہ ہوجاتا ہے اور انسان تھکاوٹ، سرسام یا لو لگ جانے جیسے جان لیوا امراض کا شکار ہوسکتا ہے۔ ان مہلک بیماریوں سے بچنے کیلیے طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ بلا ضرورت سائے دار جگہ سے مت نکلیں۔ اگر مجبوری میں باہر نکلنا پڑے تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

باہر نکلتے وقت سر اور کندھے پر گیلا کپڑا رکھیں اور ہلکے رنگوں والے کپٹرے پہنیں۔ جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔ سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔ پانی ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے پیتے رہیں اور ساتھ ہی اگر او آر ایس ملا لیں تو زیادہ بہتر ہوگا تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی با آسانی پوری ہو جائے۔ کھانے میں گوشت کے بجائے تازہ سبزیوں اور دالوں کا استعمال کریں

تا کہ گرم غذا سے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو مزید گرم ہونے سے بچایا جا سکے۔ شدید گرمی میں 4 سال سے کم عمر بچے اور 60 سال سے زائد افراد کو خصوصی احتیاط کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد، زیابطیس یا شوگر، امراض قلب اور ہائپر ٹینشن یا فشار خون کی زیادتی کے مریض شدید گرمی میں باہر نا نکلیں۔ وہ افراد جو دھوپ میں کام کرتے ہیں انہیں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں مسلسل اپنے جسم پر پانی ڈالتے رہنا چاہیے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…