اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں کی بڑی تعداد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے پر تولنے لگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے ن لیگ کا ایک بڑا گروپ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گا۔ چند روز قبل بلوچستان میں اعلان کردہ متحدہ مسلم لیگ میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ان رہنماﺅں نے سینٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دینے کی بجائے آزاد سینیٹرز کو ووٹ ڈالا تھا۔ بلوچستان سے
شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب پنجاب اور سندھ تک بھی پہنچ گیا ہے۔پنجاب سے چودھری نثار سمیت دیگر کئی اہم سیاستدان پارٹی ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، حیدر آباد سے مگسی، ٹھٹھہ سجاول سے شیرازی برادران جبکہ ن لیگ کی ٹکٹ پر سینیٹر بننے والی راحیلہ مگسی نے بھی آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ سے ماروی میمن کا بھی آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے کا امکان نہیں۔