اوکاڑہ کینٹ(این این آئی) پاکستا ن پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کا ئرہ نے کہاہے کہ ملک میں قا نون نام کی چیز نواز شریف اینڈ کمپنی نے ختم کر دی ہے نواز شریف اور انکے حواری اس وقت ذہنی مریض بن چکے ہیں ٗاس با ت کا اندازہ اس چیز سے لگا ئیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر ہٹا نا اُچھا ہتھکنڈہ ہے ٗنہوں نے عروج دیکھا اور ملک کو کھوکھلا کرنے پر تلے ہو ئے تھے اب جب پکڑے گئے تو
چیخیں نکل گئیں ہیں پہلے باپ بیٹی چیختے رہے اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے رہے اب بھتیجے کو بھی اس میں شامل کر لیا ہے ۔اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ویوتھ کے مر کزی رہنما ء اِظہار الحق طور ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ جوش ِ خطابت میںتما م حدیں کراس کر تے جا رہے ہیں یہ ان ہستیوں کی خاک کے برابر نہیں ہیں شرم آنی چا ہے جو ان کے فیڈر ہیں وہ اِن کو نہ دین کا اور نہ دنیا کا چھوڑ گے ۔