اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف فیصلے اپنے حق میں فیصلہ لینے کیلئے نیب کے جج محمد بشیر کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟اعتزاز احسن نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف فیصلے اپنے حق میں لینے کے لئے نیب کے جج محمد بشیر پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، نواز شریف کے لئے اس وقت اسٹبلشمنٹ سے زیادہ نیب جج سے بات کرنا اہم ہے۔شریف برادران آج تک منی ٹریل نہیں پیش کر سکے اور 2 سال ہو گئے ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کیسز میں سزا ہو گی اس لئے وہ دیوار توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ممکن ہے کہ نوازشریف امریکہ کے ذریعے ڈیل بھی کر رہے ہیں

کیونکہ ماضی میں وہ کئی بار ڈیل کر چکے ہیں نواز شریف ہمیشہ دوراستوں پر چلتے ہیں خفیہ راستے کے ذریعے سمجھوتے کرتے ہیں جبکہ دوسرا راستہ عوام کے پاس جا کر یقین دلاتے ہیں کہ وہ ڈیل نہیں کر رہے نجی ٹی وی کو دےئے گئے انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران جب مارشل لاء کے بعد سعودی عرب گئے تو انہوں نے ہر بار یہی کہا ہے کہ کوئی سمجھوتہ یا کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور جب میں شریف برادران کا وکیل تھا تو مجھے باقائدہ پیغام دیا گیا کہ آپ جلد از جلد ہمارامقدمہ لڑیں کیونکہ ہم کوئی رعایت دینے کو تیار ہیں نہ لینے کو تیار ہیں اور مجھے بھی پردے میں رکھا تا ہم انہوں نے مجھ پر بڑا اعتماد کیا اور ان کا میرے پاس مقدمے کے لئے آنا میرے اعزاز کی بات تھی تا ہم وہ یہ ضرور چاہتے تھے کہ ان کی جرنل مشرف سے ڈیل کی بات چھپی رہے اور سعودی عرب والے معاہدے کا بھی کسی کو علم نہ ہو ۔ سعودیوں نے ضمانتیں دی تو مشرف نے نواز شریف کے جانے دیا، 10 دسمبر 2000 کو جب یہ لوگ سعودی عرب گئے تو ان کی اخبار میں تصویر یہ لگی کہ نواز شریف جہاز کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں اور میرا ساتھ ہیں بیان لگا تھا کہ نواز شریف کا جانا ممکن نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف سعودی عرب نہ جاتے تو انہیں جیل میں ہی وقت کاٹنا پڑتا تاہم سزائے موت نہیں ہونی تھی سات سے آٹھ سال جیل میں ان کو رہنا پڑتا مگر

یہ تو ایک سال بھی جیل نہ کاٹ سکتے اور نہ اس کے لئے تیار تھے حدیبہ کیس کے بارے سوال پر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار دعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور ان کا قریبی کردار بھی تھا اور مراسم بھی تھے اور وزیر خزانہ کے طور پر وزارت خزانہ پر ان کا ہاتھ تھا۔ حدیبہ پیپرز کے متعلق اسحاق ڈار کے بیان سے شریفوں کی منی لانڈرنگ واؔ ضح معلوم ہو تی ہے تاہم اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ مجھے ڈرا دھمکا کر بیان لیا گیا تا ہم اس کیس میں منی لانڈرنگ ضرور ہوئی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپر ٹریل باہر آنے کے بعد تو اسحاق ڈار کے بیان کو بھی ضرورت نہیں تھی ۔ امریکہ سے ڈیل کے حوالے سے

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیل کرنے کے لئے دو راستوں پر ضرور چل رہے ہوں گے وہ موجودہ صورتحال میں خفیہ راستے اور عام راستے پر چل رہے ہوں گے اور وہ ڈیل کرنے کے پرانے عادی ہیں اور ڈیل کر بھی سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نواز خاندان کے اسٹبلشمنٹ سے زیادہ اہم نیب ہے اور وہ نیب اور اس کے جج بشیر پر دباؤ ڈال کر معاملات حق میں کرانے کی کوشش کرینگے اور اس کے لئے وہ مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں پروٹوکول کے ساتھ آنا

اور عدالت میں وزیراعظم کے طرح بیٹھ کر کیس سننا ایسے بیٹھتے ہیں جیسے کوئی دربار لگا ہوا ہوجیسے جسٹس بشیران کاٹیواری ہو اور ججوں کی کردار کشی بھی کر رہے ہیں اور ان پر بیانات کے ذریعے بھی دباؤ ڈالا رہے ہیں اگر سپریم کورٹ کے ججوں کو اگر نواز شریف خاطر میں لاتے تو نیب کا جج کیا محسوس کرے گا ان پر دباؤ تو بڑھے گا مگر عدلیہ نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا اوراب نواز شریف چاہتے ہیں کہ

ان کو توہین عدالت پر طلب کیا جائے ایک اور سوال پر اعتزاز نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی قرضوں کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور ان کی ترجیح ہسپتال نہیں بلکہ کمیشن والے میگا منصوبے ہیں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف آج تک منی ٹریل پیش نہیں کر سکے اور2 سال ہو گئے اور ابھی تک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کیسز میں سزا ہو گی اس لئے وہ دیوار توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…